A Name Wale Log Kaise Hote Hain In Urdu Introduction!
اسلام علیکم! دوستو آج کی اس ہوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اے نام والے لوگ کیسے ہوتے ہیں ان کی زندگی کیسی ہوتی ہے ان کا مزاج ان کا رہن سہن دولت شہرت اور کاروبار وغیرہ کیسا ہوں گا. جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ کسی انسان کے نام کا پہلا حروف کافی متاثر کن ہوتا ہے اور انسان اپنے نام سے کتنا پیار کرتا ہے.
اس پیچ میں ہم آپ لوگوں کو آپ کی زندگی کے بارے میں چند اہم اور خاص وہ باتیں بتائیں گے جو آپ لوگ شائد پہلے نہیں جانتے ہوں گے ۔ اگر آپ لوگوں کو آپ کے آنے والے کل کا آئیڈیایعنی خبر ہوگی توآپ اس آنے والے کل کو آج درست اور کامیاب بناء سکتے ہیں اور کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ سوشل میڈیا میں لوگ سرچ کرتے ہیں کہ A Name Ke Log Kaise Hote Hain.
A Name Wale Log Kaise Hote Hain In Urdu |
جسمانی بناوٹ
(اے) نام والے لوگ پر کشش اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی آنکھیں بڑی اور خوبصورت ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ خوبصورت دکھنے والے لوگوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں.
فطرت
جن لوگوں کا نام لفظ اے سے شروع ہوتا ہے ایسے افراد خود مختار اور تخلیقی ہوتے ہیں۔اپنے ذاتی معاملات میں کسی کی نکتہ چینی یا صلاح مشورہ بلکل! پسند نہیں کرتے۔ اگر انہیں کسی سے مشورہ لینا پڑ جائے تو یہ مشورہ لینے والا ایسا فر د تلاش کرتے ہیں۔ جو ان کی عادات اور ذہن اچھی طرح سمجھتا ہو۔ یہ اسی وقت کسی کا مشورہ مانتے ہیں جب انہیں وہ مشورہ پسند آجائے اور ان کا دل اور دماغ اس کے لیے راضی ہو جائے ورنہ وہی کچھ کرتے ہیں جس پر یقین رکھتےہوں۔ مطلب جو ان کا دل و دماغ کہے گا وہی کام کریں گے.
A Name Wale Log Kaise Hote Hain In Urdu |
اے نام والے لوگ نا تو کسی کو دھو کا دیے ہیں اور نہ ہی ان کو دھوکا دینے والے لوگ پسند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ موج مستی کرنا اور لوگوں سے ملنا جلنا بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے ہیں انہیں کسی بھی بات کو گھما پھر اکر یا تبدیل کرنا پسند نہیں ہوتا۔ اگر کسی فرد نے ان کے دل میں جگہ بنانی ہو تو پہلے ان کی ہر بات سے متفق ہو کر ہاں میں ہاں ملاتا جائے۔ پھر کچھ عرصے بعد اپنی بات کرے تو یہ فورامان جائیں گے اور یقین بھی کریں گے۔ ایسے افراد کو سفارش بلکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ اس لیے ان سے ڈائریکٹ اپنا نقطہ نظر بیان کرنا چاہیے اگر آپ حق پر ہوئے تو یہ فوراً آپ کا ساتھ دیں گے۔ اگر آپ حق پر نہ ہوئے تو یہ بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے آپ سے دور ہو جائیں گے ۔اے نام والے لوگ دوسروں کو صبر سے کام لینے کی تلقین کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد دوسروں کو بلا وجہ پریشان نہیں کرتے۔ انولوگوں کو پارٹی میں جانا اور نئے لوگوں سے ملنا جلنا اچھا لگتا ہے.
کشش اور جاذبیت
اے نام والی لڑکیوں کی شخصیت اور جسم میں ایک الگ قسم کی کشش اور جاذبیت ہوتی ہے ان کی شخصیت میں بلند آہنگی ہوتی ہے۔ ایسی خواتین بہت شرمیلی ہوتی ہیں۔ لیکن اپنی کشش انگیز شخصیت کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ وہ جہاں بھی جائیں شر میلا پن ان کے ساتھ ہی رہتا ہے.
سوچ
اے نام والے لوگ ہمیشہ سوچتے رہتے ہیں اور ہمیشہ چاہتے ہیں کہ یہ دنیا ایک خوبصورت جگہ بن جائے جہاں لوگ امن اور پیار سے رہیں
مال اور دولت
ایسے لوگوں کو پیسہ کمانے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایسے لوگوں کے کام میں بہت زیادہ رکاوٹیں آتی ہیں۔ اس لیے ان لوگوں کو زندگی میں جلدی سے کامیابی نہیں ملتی۔ ان کو سب کچھ پانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ لیکن ملتا ضرور ہے۔اے سے شروع ہونے والے لوگوں میں اکثر یہ بات دیکھی گئی ۔ نا ہے کہ یہ لوگ ا ، اپنے پیدائشی علاقوں سے دور جا کر ہی پیسہ کما پاتے ہیں۔اپنا علاقہ کمائی کے حوالے سے انہیں راس نہیں آتا۔
پیار محبت اور شادی
اے نام والے لوگ پیار کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ یہ لوگ رومانس کے معاملے میں تھوڑا پیچھے ہی رہ جاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کو دوسروں کی پرواہ نہیں ہوتی۔ بس انہیں ان چیزوں کا اظہار کرنا پسند نہیں ہوتا۔ ویسے تو یہ لوگ رومانٹک نہیں ہو پاتے لیکن اس کے باوجود پیار کے معاملے میں یہ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔ جتنا چاہتے ہیں اس سے بھی زیادہ پیار پاتے ہیں۔ یہ جس سے ایک بار شادی کے بندھن میں بندھ جائیں تو اسے زندگی بھر نبھاتے ہیں۔ یہ جن لوگوں پیار کرتے ہیں ان کو دکھی نہیں دیکھ سکتے ۔ انہیں خوش رکھنے کیلئے یہ لوگ کوئی بھی کام کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اگر دوسروں سے پیار نہ ملے تو بے چینی محسوس کرنے لگتے ہیں۔
روزگار ، طرز زندگی
ایسے افراد جن کا نام لفظ اے سے شروع ہو تا ہے وہ اپنے کیرئر کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔ یہ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اور اپنی کامیابی کے لیے ایسی ایسی تدبیر سوچتے ہیں کہ جو دوسرے لوگ بہت کم سوچ سکتے ہیں۔ بیکار بیٹھنا اور وقت ضائع کرنا انہیں بلکل پسند نہیں ہوتا۔ یہ خود کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھتے ہیں۔ اور خود کو مصروف رکھنے کے لیے نئے راستے تلاش کرتے ہیں۔
صفائی پسند
اے نام والی خواتین بہت صفائی پسند ہوتی ہیں۔ انہیں اپنے جسم اور آنکھوں سے بہت پیار ہو تا ہے۔ آئینے کے سامنے خود کو دیکھ کر بہت اتراتی ہیں۔ کیونکہ ان کے جسم اور آنکھوں میں زبر دست کشش پائی جاتی ہے۔ اے سے شروع ہونے والے لوگ زندگی میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کو پسند نہیں کرتے۔ مگر جب ان کو شارٹ کٹ مل جاتا ہے تو اسے فوراً استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے عموماً نا کام ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد مختصر بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کیرئر میں کبھی ہار نہیں مانتے اور اپنے مقصد کو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہتے ہیں۔
مثبت پہلو اور خوبیاں
ایسے لوگ بہت پر اعتماد ، محنتی اور اچھے خیالات رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اور فارغ رہنے کی بجائے مصروفیت کو پسند کرتے ہیں۔ مطلب کہ ایسے لوگ متحرک اور خود کو مصروف رکھنا پسند کرتے ہیں اور بیکار بیٹھنا ان کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ ایسے لوگ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔اے نام والے لوگوں میں چونکہ زبر دست ذاتی کشش ہوتی ہے۔ اس لیے دوسرے لوگ ان سے مدد اور رہنمائی کے لیے رجوع کرتے ہیں اور وہ ہر طرح سے ان کی رہنمائی اور مدد کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کی زبر دست خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا۔ حالات کیسے ہے کیوں نہ ہوں یہ خود کو حالات کے مطابقت ڈھالنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اے نام والے لوگ تھوڑا مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔ جس سے ان کو روحانی سکون ملتا ہے۔
منفی پہلو اور خامیاں
ایسے لوگوں کو غصہ بہت جلد آتا ہے کیونکہ یہ بہت صاف دل کے مالک ہوتے ہیں اور ان میں منافقت کا عنصر بہت کم پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ کوئی بات دل میں رکھنے کی بجائے سب کچھ سامنے کہ دیتے ہیں۔ ان کے مزاج میں تیزی ہوتی ہے اور ان کے فیصلے حیرت انگیز قسم کے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غضہ کر جاتے ہیں۔ اے نام والے لوگ خود مختار اور آزاد رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ میرے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہ ہو۔ میں زندگی کے حالات سے خود لڑوں۔ اور خود کو کسی کا محتاج نہ ہونے دوں
شکست
ایسے لوگ کسی بھی معاملے میں اپنی شکست تسلیم کرنا پسند نہیں کرتے اور وقت کے ساتھ ساتھ زدی مزاج کے لوگ بن جاتے ہیں۔ ان کی سب خامیوں میں سے ایک بڑی خامی یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ان کے موافق نہ ہو یا ان کی بات کو نہ مانے تو یہ لڑائی جگھڑا کئے بغیر ان سے بیزار ہو کر رشتہ توڑنے اور رابطہ ختم کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ اے نام والے لوگوں کے مزاج میں بہت تیزی پائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے اکثر فیصلے غلط ثابت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کیونکہ سست ہوتے ہیں اس لیے ان کے اچھے کام ہوتے ہوتے رہ جاتے ہیں۔ اور بعد میں ان کو بہت پچھتاوا ہوتا ہے.
تنہائی
یہ لوگ ہر کسی کا ساتھ دیتے ہیں لیکن جب یہ لوگ زندگی میں کبھی اکیلے ہوتے ہیں تو کوئی ان کا ساتھ نہیں دیتا اور ان کو اکیلے ہی ہر امتحان کے ساتھ لڑنا پڑتا ہے۔ ان کے برے حالات میں کوئی ساتھ نہیں دیتا۔ اور جب ان کا اچھا وقت آتا ہے تو سب لوگ پھر سے ان کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔
پھر بھی یہ ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں اور انہیں معاف کر دیتے ہیں
A Name Wale Log Kaise Hote Hain In Urdu Videos
1 Comments
As-salamu alaykum
ReplyDelete